
ہندوستان میں کوروناکاقہرجاری ہے۔ملک کی دیگرریاستوں کی طرح بہارمیں کوروناوائرس مریضوں کی تعدادبڑھتی جارہی ہے۔بہارکے 9اضلاع میں 60نئے مریضوں کی پہچان کی گئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے ملی جانکاری کے مطابق، کٹیہار اورگوپال گنج میں ایک -ایک، بھاگلپورمیں 12، بانکا میں 11نالندہ میں 6کھگڑیامیں 15، مدھوبنی ٹاؤن میں 6، سپول میں 2، دربھنگہ میں 6کوروناپازیٹو(مثبت) مریض پائے گئے ہیں۔اب بہار میں کل مریضوں کی تعداد1ہزار579ہوگئی ہے۔بتادیں کہ بہار میں اب تک کل 9لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ 548لوگ اس وائرس کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔