اگلے 1 ہفتے کے لئے سیل ہوں گے دہلی کے بارڈر

delhi-border

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا): دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کوروناوائرس کی صورتحال کو لے کر کہا کہ دہلی کے بارڈر ایک ہفتے کے لئے سیل ہوں گے۔ حالانکہ اس دوران صرف پاس کے ذریعے ضروری خدمات سے وابستہ لوگ آمدورفت کر سکیں گے یعنی ضروری خدمات کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست کے شہریوں سے تجاویز لینے کے بعد ہم ایک ہفتے میں دہلی کی سرحدکو کھولنے پر فیصلہ لیں گے۔وزیر اعلی کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں حجام کی دوکان اور سیلون کھلیں گے پہلے جو کھول دیا ہے وہ کھلے رہیں گے۔رات کرفیو کے دوران 9 سے صبح 5 بجے تک تمام لوگ گھر میں رہیں گے۔ٹووہیلر پر اب ایک سواری پیچھے بیٹھ سکے گی۔مارکیٹ میں آرڈ۔ایون اب ختم، اب ساری دکانیں ایک ساتھ کھلیں گی۔مرکزی حکومت کے حکم کے مطابق لوگ کسی ریاست کے اندر یا ایک ریاست سے دوسری ریاست کے اندر بغیر کسی رکاوٹ یا اجازت کے آ جا سکتے ہیں لیکن اگر کوئی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقہ پبلک ہیلتھ وجوہات اور حالات کے تجزیہ کے بعد لوگوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کی تجویز رکھتا ہے تو پہلے اس کو اس بارے میں تمام پابندی اور عمل کے بارے میں خوب پرچار کرنا ہوگا۔اسی لیے اب دہلی بارڈر فی الحال سیل نہیں ہوئے ہیں۔ایک تحریری حکم جاری ہوگا جس کے بعد سرحد سیل ہوں گی۔دہلی حکومت کی جانب یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب ہریانہ نے مرکز کی گائیڈ لائن کے مطابق دہلی گروگرام کی سرحد کو کھول دیا ہے۔مرکزی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن کو 30 جون تک کے لئے بڑھاتے ہوئے ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کی اجازت دی تھی۔بتا دیں کہ اتر پردیش کے نوئیڈا کی سرحد بھی دہلی سے متصل ہے۔نوئیڈا انتظامیہ نے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے اپریل میں دہلی نوئیڈا بارڈر کو سیل کیا تھا۔نوئیڈا انتظامیہ نے دہلی سے متصل حدود کو فی الحال بند ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع میں ملے 42 فیصد معاملات کا تعلق قومی دارالحکومت سے ہے اس لئے ایسا کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *