
نئی دہلی:ملک میں کوروناکاقہرجاری ہے۔ملک میں سب سے زیادہ کوروناکے معاملے مہاراشٹرسے آرہے ہیں۔مہاراشٹرسب سے زیادہ کورونامتاثرہ ریاست ہے۔ کوروناوائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں کورونامتاثرین کی تعداد 35 ہزار کے پار ہو گئی ہے۔ پیر کو مہاراشٹر میں کورونا کے 2ہزار33 نئے معاملے سامنے آئے اور اس دوران 51 لوگوں کی جان گئی۔ مہاراشٹر میں کورونامریضوں کی کل تعداد 35ہزار58 ہو گئی ہے۔وہیں، ممبئی میں کورونا کے 1ہزار185 نئے معاملے سامنے آئے، جس کے بعد کورونا کی کل تعداد 21ہزار335 تک پہنچ گئی اور 23 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد757 تک جا پہنچی۔ مہاراشٹر میں اب تک 1ہزار249 لوگوں کی كوروناوائرس سے موت ہو چکی ہے۔