اڑیسہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 156 مریضوں کی تصدیق

odisha

بھونیشور (آئی این ایس انڈیا):اڑیسہ میں پیر کو ایک دن میں سب سے زیادہ 156 نئے کیس درج کئے گئے۔اس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2104 ہو گئی۔محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ 156 میں سے 153 الگ مراکز میں سے آئے ہیں جبکہ تین کیس پہلے سے متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے سے بیمار ہوئے لوگوں کے ہیں۔نئے کیس 19 اضلاع سے سامنے آئے ہیں۔ریاست میں 30 ضلع ہیں۔اڑیسہ میں اتوار کو 129 نئے کیس درج ہوئے تھے۔سب سے زیادہ کیس کیندرپاڑا سے سامنے آئے ہیں جہاں 50 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے بعد کٹک سے 20، گنجام سے 17، جگتسہپر سے 14، جاجپور سے 11، کندھمال سے نو اور بھدرک سے سات نئے کیس سامنے آئے ہیں۔تین تین کیس کھردا، نائے گڑھ سندرگڑھ، ناپاڑا، میور بھنج، برگڑھ اور سونیپو ر سے بھی آئے ہیں۔افسر نے بتایا کہ ریاست کا محکمہ صحت اب تک 155690 نمونوں کی جانچ کر چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کو 3559 نمونوں کی جانچ کی گئی۔نئے مریضوں کو اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔ریاستی حکومت نے کہا کہ فی الحال 969 مریض علاج کرا رہے ہیں، جبکہ پیر تک 1126 مریض کر ٹھیک ہو چکے ہیں۔وہیں سات لوگوں نے دم توڑ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.