بہارمیں کوروناوائرس کے معاملے لگاتاربڑھتے جارہے ہیں۔بہارکے متعدداضلاع سے کوروناپازیٹو(مثبت)معاملے سامنے آئے ہیں۔یعنی بہار میں ہفتہ کو47 نئے کوروناپازیٹو(مثبت) مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔اب ریاست میں کل کووڈ- 19 مریضوں کی تعداد 1ہزار80 ہو گئی ہے۔وزیر صحت منگل پانڈے نے یہ جانکاری دی۔وہیں پٹنہ میں کورونامریضوں کی تعداد100ہوگئی ہے۔جمعہ کو دیگھا کی ایک خاتون (26 سال) پٹنہ کی 100 ویں کورونا متاثرہ بنیں۔ضلع میں 54 دنوں میں کووڈ -19 متاثرین کی تعداد 100 پر پہنچی ہے۔
محکمہ صحت سے ملی معلومات کے مطابق، ریاست میں 438 کورونا مثبت مریض صحت مند ہو کر اپنے گھر لوٹ چکے ہیں۔جبکہ 565 مریض ابھی اکٹیو ہیں۔تبادیں کہ محکمہ کے مطابق، ابھی تک بہار میں 42 ہزار 645 سیمپلو کی جانچ کی جا چکی ہے۔بہار میں اب تک کوروناپازیٹو(مثبت) سات مریض کی موت ہوئی ہے۔حالانکہ یہ تمام مریض دیگر سنگین بیماریوں سے بھی مبتلا تھے۔