میزورم میں کورونا کے 12 نئے مریض

mizoram
علامتی تصویر

آئیجول (آئی این ایس انڈیا) میزورم میں دہلی اور کولکاتہ سے 12 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔اس سے قبل 24 مارچ کو کوڈ 19 کا پہلا اور واحد کیس یہاں سامنے آیا تھا۔ کووڈ۔19 کے پہلے مریض کو صحت یاب ہونے کے بعد 9 مئی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔محکمہ صحت کے ترجمان پچا ؤلالماسواما نے بتایا کہ 12 میں سے 10 دہلی کے لوگ ہیں۔ اسی دوران دو حال ہی میں کولکاتہ سے واپس آئے۔ پیر کی رات ان میں انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ ان میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے۔ ان میں سے 11 ضلع کولاسیب کے ایک علیحدہ سینٹر میں ہیں اور ایک جورم میڈیکل کالج میں داخل ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پریشان نہ ہوں کیوں کہ ریاست میں آتے ہی تمام مریض الگ ہوگئے تھے۔اسی دوران مہاراشٹر سے میزورم خصوصی ٹرین کے ذریعے آنے والی ایک 26 سالہ خاتون دم توڑ گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *