کوروناوائرس:ہائی کورٹ کی دہلی حکومت کو ہدایت

Delhi-high-court

کہا-کورونا کی جانچ کے لئے مزید مراکز قائم کریں
نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معاملے میں اضافے کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں مزیدجانچ مراکز قائم کرے۔ دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے ایک دن میں 24 ہزار سے زیادہ کیسز درج ہورہے ہیں۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جسمیت سنگھ نے دہلی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ نمونے جمع کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ضروری انتظامات کریں۔ کئی وکلاء نے بنچ کو بتایا کہ انہیں ٹیسٹ کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ لیبارٹریوں کے مطابق وہ دو تین دن کے بعد نمونے جمع کریں گے۔ اس پر عدالت نے یہ حکم دیا ہے۔ وکلاء نے دعویٰ کیا کہ پہلے ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ جانچ کی جارہی تھی، جو اب کم ہوکر 60 ہزار رہ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.