بہارمیں کورونامریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔لاک ڈاؤن کے باوجود ریاست میں کورونامتاثرین کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔جمعرات کے روز بہار میں 54 نئے کورونا مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 3ہزار90 ہوگئی۔ محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نوادہ میں 10 ، بھاگلپور میں 5 ، اورنگ آباد اور بیگوسرائے میں ایک -ایک ، پورنیہ میں 8 ، کھگریا میں 5 ، پٹنہ میں 2 ، گوپال گنج میں 2 ، سوپول میں 3 ، سیوان میں 5 اور گیا میں 12 کورونا متاثرہ افراد کی شناخت کی گئی ہے۔بتادیں کہ اب تک بہارمیں15 لوگوں کی کورونا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔