
بھوپال(آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش حکومت نے کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام اوربچاؤ کے تعلق سے پہلے جاری کردہ رہنما خطوط کولے کر اضافی ہدایات جاری کی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق ضروری خدمات مہیا کرانے والے دفاترکے علاوہ باقی دفاتر صرف 10 فیصد ملازمین کے ساتھ چل سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا نے بتایا ہے کہ ضروری خدمات میں کلکٹریٹ، پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، آگ، صحت اور طبی تعلیم، جیل، رینیو، پینے کے پانی کی فراہمی، شہری انتظامیہ، دیہی ترقی، بجلی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔ڈاکٹر راجورا نے بتایا کہ ایمرجنسی خدمات فراہم نہیں کروالے مرکزی حکومت کے دفاتر بھی 10 فیصد ملازمین کی موجودگی سے چلائے جائیں گے۔ آئی ٹی عملہ، بی پی او، موبائل کمپنیوں اور یونٹوں کے معاون عملے کے علاوہ، بقیہ نجی دفاتر بھی 10 فیصد ملازمین کے ساتھ چلیں گے۔ وہ ملازمین جو 10 فیصد بانڈ کی وجہ سے آفس نہیں آتے ہیں وہ گھر سے کام کریں گے۔