بھونیشور(آئی این ایس انڈیا)اڑیشہ میں کورونا وائرس کے مزید 452 کیسز درج ہونے کے بعد ہفتہ کے روز کیسوں کی مجموعی تعداد 342،224 ہوگئی۔ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قرنطین مراکز سے 267 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کے رابطوں کا پتہ لگاکے دوران 185 مریض پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کھردہ میں سب سے زیادہ 77 کیسرپورٹ ہوئے۔30 مارچ سے ریاست میں انفیکشن کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے، لہذا ہلاکتوں کی تعداد 1921 ہی ہے۔اڈیشہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2820 ہے جبکہ 337430 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔اریاستی حکومت چھتیس گڑھ سے متصل اضلاع میں کورونا وائرس کے مزید کیسوں سے متعلق فکرمندہے۔نوواپاڈا ضلع میں 71 کیسز پائے گئے ہیں جب کہ ضلع کالاہانڈی میں 29 اور بارگڑھ ضلع میں 19 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ چھتیس گڑھ جانے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ریاستی حکومت نے جمعہ کے روز ڈھائی لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی ہے اور ایک دن میں 50000 سے زیادہ ویکسین دی گئی۔