نئی دہلی: کوروناوائرس کے بڑھتے معاملے کودیکھتے ہوئے کرناٹک سرکار نے ریاست میں 14دنوں کا کرفیو نافذکرنے کا فیصلہ کیاہے۔یہ کرفیو کل یعنی منگل سے نافذ ہوگا۔گذشتہ 24گھنٹے میں کوروناکے معاملے میں زبردست اچھال دیکھنے کوملا، جس کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔کرناٹک میں ایک دن میں 34ہزارسے زیادہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کہاکہ ریاست میں کووڈ کرفیو کل رات 9بجے سے اگلے 14دنوں کیلئے لاگو رہے گا۔