دہلی میں کورونا ٹیسٹ کی قیمتیں ہوئیں کم، اب دینی ہوگی نصف قیمت

corona-test

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا):دہلی میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی قیمت کم کردی گئی ہے۔ یہاں کورونا کی جانچ کروانے کے لئے لوگوں کو اب آدھے پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔ نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب دہلی میں کووڈ آرٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت کم کرکے 2400 روپے کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے کووڈ آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ کی کل قیمت کو بڑھا کر 2400 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی حکومت کو کورونا جانچ کی قیمت کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بدھ کے روز اعلی سطح کی ماہر کمیٹی نے مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اپنی رپورٹ دی۔ رپورٹ میں نجی لیبوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرح 2400 روپئے مقرر کی گئی تھی، تاکہ لوگ اب دہلی میں کورونا ٹیسٹ نجی لیب سے 4500 کے بجائے 2400 روپے میں کراسکیں۔ جمعرات کو دہلی حکومت نے اسے منظور کرلیا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی واضح رہے جمعرات سے دہلی میں کورونا ٹیسٹنگ کے لئے نئی ٹکنالوجی کا آغاز کیا گیا ہے۔ آج سے یہاں ’ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ‘شروع کیا گیا ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس ٹیسٹ سے 15 سے 30 منٹ میں نتائج سامنے آجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *