نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر اڑیشہ حکومت نے کوویڈ ٹیسٹ کو پانچ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے لئے لازمی قرار دیا ہے۔ ان میں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کیرالہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ اڑیشہ کے وزیر صحت نبا کشور داس نے کہا کہ ان پانچ ریاستوں سے آنے والے تمام مسافروں کو کوڈ کی اسکریننگ ٹیسٹ اڈیشہ ہوائی اڈے پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مسافر کو اسکریننگ کے دوران کورونا کی علامات پائی گئیں تو انٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جن مسافروں کی مثبت رپورٹ ہوگی وہ قرنطین میں رکھے جائیں گے۔ہفتے کے روز اڈیشہ کے 21 اضلاع سے کورونا کے 86 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران 56 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے ساتھ اب تک مجموعی طور پر 334519 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الحال ریاست میں کورونا کے 673 فعال کیسزہیں۔