
مہاراشٹر میں کوروناوائرس کے معاملے کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔کورونا کے معاملے میں ملک میں سب سے متاثرمہاراشٹر میں پچھلے 24گھنٹے میں 1ہزار606 نئے معاملے سامنے آئے۔ جس کے بعد ریاست میں کورو نامریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 30ہزار706 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی،ریاست میں پچھلے 24 گھنٹے میں روناوائرس سے 67 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔ ان نئے اعداد و شمار کے بعد مہاراشٹر میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 1ہزار135 ہو گئی ہے۔ریاستی محکمہ صحت کے مطابق، مہاراشٹر میں آج 524 کورونامریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے، جس کے بعد اب تک ریاست میں کل 7ہزار88 لوگوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔
1606 new #COVID19 cases & 67 deaths reported today, taking total number of cases to 30706, of which 22479 are active cases. Death toll stands at 1135. Total 524 people recovered & discharged today, total 7088 patients have been discharged till date: Maharashtra Health Department pic.twitter.com/bbFyjUHB8t
— ANI (@ANI) May 16, 2020