بہار، یوپی، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ میں کورونا کا قہر

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)کورونا کی رفتار پورے ملک میں اپنے عروج پر ہے۔ ہر ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ شمالی ہند کی ہندی بولنے والی ریاستوں میں کورونا کیسز میں گذشتہ ایک ہفتے میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔5 سے 11 اپریل کے دوران بہار میں کورونا کے14852 نئے کیسز درج ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتے یہ تعداد صرف 3422 تک محدود تھی۔ اترپردیش میں کورونا کیسز کی تعداد میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 281فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ یوپی میں اس ہفتے 62005 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ گذشتہ ہفتے نئے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16269 تھی۔ اس کے علاوہ ہندی بولنے والی دیگرریاستوں میں بھی کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ راجستھان میں کورونا کے 183 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جھارکھنڈ میں 182 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اترا کھنڈ ان دنوں کمبھ میلے کی وجہ سے زیربحث ہے۔ کورونا کے نئے کیسزکی تعداد میں 175 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔آسام میں جہاں انتخابی تشہیرعروج پر ہے وہاں کورونا کیسزمیں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس ہفتے نئے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1689 رہی جو گذشتہ ہفتے درج 407 مریضوں کی تعداد سے چار گنا زیادہ ہے۔ مہاراشٹرا ابھی بھی کورونا کیسز میں سب سے آگے ہے۔ اس ہفتے 396648 نئے کورونا کیسز درج ہوئے، انفیکشن کی شرح میں 34 فیصد اضافہ ہواہے۔ چھتیس گڑھ میں اس ہفتے کورونا کے 74251 کیسز درج کئے گئے۔ اس کے بعد یوپی (62005)، کرناٹک (50135) اور دہلی (48783)کا نمبر ہے۔ اموات کے بارے میں بات کریں تو مہاراشٹرا میں اس ہفتے سب سے زیادہ 2109 اموات ہوئیں۔ چھتیس گڑھ میں 580، پنجاب میں 421، یوپی میں 273، کرناٹک میں 264، گجرات میں 234 اور دہلی میں 202افراد کی موت ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.