کانگریس کے رکن اسمبلی آزاد زمان کا انتقال

azad-zaman

شیلانگ(آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ کے راج بالا سے کانگریس کے موجودہ ممبر اسمبلی اور پارٹی کے ابھرتے ہوئے نوجوان رہنما ڈاکٹر آزاد زمان کا آج انتقال ہوگیا۔ آج صبح 2 بجے کے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ 42 سالہ زمان کی موت سے ریاست میں کانگریس کو ایک بڑا جھٹکالگا ہے۔ وہ میگھالیہ میں کانگریس کے ابھرتے ہوئے ستارے تھے۔میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ سنگما نے زمان کے اچانک انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا میں میگھالیہ کے معزز ایم ایل اے ڈاکٹر آزاد زمان کے اچانک انتقال پر حیرت اور غمزدہ ہوں۔ گارو ہل کے میدانی علاقوں سے متحرک اور ایک نوجوان رہنما تھے، جنہوں نے لوگوں کے لئے انتھک محنت کی۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ میری ہمدردی اور تعزیت ہے۔ بنگلور کے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے آزاد زمان نے 2018 میں پہلی بار میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ یہ ان کا دوسرا الیکشن تھا۔ 2013 میں وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا لیکن وہ اساہل ڈی شیرا سے ہار گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.