دہلی فسادات کی چارج شیٹ: کپل مشرا کا ذکر نہیں

kapil-mishra

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا):دہلی فسادات سے متعلق دائر چارج شیٹ میں بی جے پی رہنما کپل مشرا کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ تشدد کی ذمہ داری جامعہ کے مظاہرین اور شہریت قانون کی مخالفت ہورہے احتجاج کو ذمہ قرار دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس نے کپل مشرا کی اشتعال انگیز تقریر پرخاموشی برقرار رکھی ہے۔ دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران کپل مشرا کے ’راستہ کھالی کرائیں گے‘کی دھمکی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ فسادات کی سازش میں صرف جامعہ اور شہریت قانون کے مخالفین ہی الزام ہے۔واضح رہے کہ دہلی تشدد سے قبل کپل مشرا شمال مشرقی دہلی پہنچے اور وہاں کے سی اے اے کی مخالفت کرنے والے لوگوں کے خلاف تقریریں کیں۔ مشرا کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔ جس میں وہ دہلی پولیس کو الٹی میٹم دیتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے کہ تین دن میں سڑک کھالی کروادیں ورنہ انجام بہت بُرا ہوگا۔ وہیں ایس آئی ٹی نے دہلی فسادات کی سازش کے الزام میں خالد سیفی کو گرفتار کیا ہے۔ خالد سیفی کو چاند باغ میں تشدد کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چاند باغ تشدد میں عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے طاہر حسین کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ دہلی فسادات سے قبل سیفی کی شاہین باغ میں عمر خالد اور طاہر حسین کے مابین ملاقات ہوئی تھی۔ شاہین باغ میں 8 جنوری کو ہونے والی اس میٹنگ میں عمر خالد، طاہر حسین اور خالد سیفی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.