نتیش حکومت وقتی،سرکارزیادہ دن نہیں چلے گی:چراغ پاسوان

charag-paswan

پٹنہ (آئی این ایس انڈیا)طویل خاموشی کے بعد لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے پھرسی ایم نتیش کمارکوگھیراہے۔ انہوں نے پارٹی قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بڑے دعوے بھی کیے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ جس طرح سے نتیش کمار کی حکومت چل رہی ہے، وہ زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔ نتیش حکومت وقتی طورپرہے۔ تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے ایل جے پی کے کارکنان اور قائدین کو متحرک ہوناچاہیے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار صرف کرسی کے لیے حکومت چلا رہے ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ ایل جے پی این ڈی اے میں ہے یانہیں،بی جے پی اس کی وضاحت سے بچتی رہی ہے جب کہ اس نے کھل کرنتیش کمارکے خلا ف الیکشن میں مہم چلائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.