31 جولائی تک دہلی میں 5.5 لاکھ کورونا کے مریض ہوجائیں گے

manish-sisodiya

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا):ملک کی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادمیں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے دہلی میں ایک ہزار سے زائد کورونا کے مریض پائے جارہے ہیں۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے اس معاملے میں کہا کہ 31 جولائی تک 81000 بستروں کی ضرورت ہوگی اور تب تک 5.5 لاکھ مریض ہوجائیں گے۔ دہلی حکومت کے اس جائزے میں اس وقت 12 سے 13 دن کے اندر مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہورہا ہے۔ دہلی میں 12.6 ڈبلنگ ریٹ ہے۔دہلی حکومت کا اندازہ ہے کہ 15 جون تک دہلی میں 44000 معاملے ہوں گے اور 6600 بیڈ کی ضرورت ہوگی۔ جبکہ 30 جون تک دہلی میں 1 لاکھ معاملے ہوں گے اور15000 بیڈ کی ضرورت ہوگی۔ 15 جولائی تک 2.25 لاکھ معاملے ہوں گے، اس وقت 33000 بیڈز کی ضرورت ہوگی اور 31 جولائی تک 5.5 لاکھ معاملے ہوں گے اس وقت 80000 بیڈز کی ضرورت ہوگی۔واضح رہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسوڈیا نے منگل کے روز ایک بڑا بیان دیا کہ دہلی میں کورونا وائرس کا کمیونٹی ٹرانسمیشن ہورہا ہے، لیکن مرکز حکومت کے افسران کہہ رہے ہیں کہ ابھی کمیونٹی اسپریڈ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی والوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ پیدا ہوگیاہے۔ اب ایسی صورتحال میں مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ اگر معاملات بہت تیزی سے بڑھتے ہیں تو بستر کہاں سے لائے جائیں گے۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ کے بعد سسودیا نے کہاکہ میٹنگ میں اس بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ 12 تا 13 دن میں کورونا کے معاملے دوگنا ہو رہے ہیں۔ 30 جون تک، 15 ہزار بیڈز کی ضرورت ہوگی۔ 30 جون تک 1 لاکھ معاملے ہوں گے۔اس سے قبل دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بھی دہلی میں کمیونٹی ٹرانسمیشن کے معاملے کو قبول کیا تھا۔ انہوں نے منگل کے روز کہا کہ دہلی میں کورونا وائرس کا کمیونٹی اسپریڈ ہورہا ہے۔ جتنے بھی مریض سامنے آرہے ہیں ان میں سے 50 فیصد معاملات میں انفیکشن کے ذرائع کی معلومات نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *