سی بی آئی آئندہ ہفتے پوچھ گچھ کے لیے طلب کرسکتی ہے
ممبئی (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ جو 100 کروڑ کی رشوت کے الزامات میں گھرے ہوئے ہیں ان کو مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر اس کیس کی تحقیقات کرنے والی سی بی آئی اس ہفتے انیل دیشمکھ کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرسکتی ہے۔ اس معاملے میں ابتدائی تفتیش کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا۔اس معاملے میں سی بی آئی کل ہی سچن واجے کے دو ڈرائیوروں کو خود ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس لے کر آئی تھی۔ جبکہ پی اے کنڈن اور پالانڈے کو طلب کیا گیا تھا۔ ان تمام لوگوں سے 8 سے 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔اس سے قبل ان لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں، جن میں سچن واجے، مہیش شیٹی بار مالک، پرمبیر سنگھ، جے شری پاٹل شامل ہیں۔سی بی آئی نے اس ڈائری کو اپنی تحویل میں لیا ہے، جو سچن واجے کے کیبن سے ملی تھی۔