نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)دہلی میں اشتعال انگیزاورفتنہ پرورپریس کانفرنس کے بعدپریس کلب کی مشکل بڑھ رہی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض بیان پرآپ کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔امانت اللہ خان نے بتایاہے کہ نرسمہند کے خلاف جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے۔ دہلی پولیس سے اپیل ہے کہ وہ ایسے شرارت پسندلوگوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجیں۔ ہم ہر مذہب اور ان کے گرووں کا احترام کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کسی کو بھی کسی مذہب کی روح کو تکلیف نہ پہنچے۔ اس سے قبل آپ کے ایم ایل اے نے کہا ہے کہ جو بھی اس طرح کا بیان دے رہا ہے اس کی زبان اور گردن کاٹنا چاہئے اور سخت سزا دی جانی چاہیے۔