بہارقانون سازکونسل کاالیکشن:آرجے ڈی نے لالویادوکوامیدوارمنتخب کرنے کااختیاردیا

lalu-yadav

پٹنہ(آئی این ایس انڈیا):ایوان بالا یعنی بہار قانون ساز کونسل میں خالی پڑے 9ارکان کومنتخب کرکے بھیجنا ہے۔ اس سلسلے میں حکمراں این ڈی اے اورعظیم اتحاد کی اہم پارٹی آر جے ڈی اپنے اپنے طور پر تیاریوں میں مصروف ہیں۔ قانون ساز یہ میں ارکان کی تعداد کے حساب سے الیکشن ہونا ہے۔اس بار27ارکان پارٹی کے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔ اس طرح 243رکنی اسمبلی میں 27امیدوار ایوان بالا کا رکن منتخب کریں گے۔اس بار این ڈی اے4سیٹوں پر قبضہ جما سکتا ہے جبکہ عظیم اتحاد بھی 4ارکان کو منتخب کرسکتا ہے۔ ابھی فی الوقت بہار اسمبلی میں سب سے بڑی تعداد آرجے ڈی کی ہے اس کے 79ارکان ہیں۔دوسرے نمبر پرجدیوجب کہ تیسرے نمبرپربی جے پی کے 55ارکان ہیں۔جبکہ کانگریس کے پاس 28ارکان ہیں۔

بہار قانون ساز کونسل انتخاب میں راشٹریہ جنتا دل کے امیدواروں کے انتخاب کے لیے آج سابق وزیراعلی ٰرابڑی دیوی کی رہائش گا ہ پر پارلیمانی بورڈ کی اہم نشست ہوئی جس میں اتفاق رائے سے تجویز پاس کرکے آ ر جے ڈی کے قومی سربراہ لالو پرساد کو منتخب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ریاستی پارلیمانی بورڈ کی بیٹھک کی صدارت سابق ریاستی وزیر اودھ بہار ی چودھری نے کی۔ بیٹھک میں بہار قانون ساز کونسل کیلئے بہار قانون ساز یہ کے دونوں ایوانوں کے ساتھ ساتھ گریجویٹ اور ٹیچر انتخابی حلقوں سے ہونے والے انتخاب میں پارٹی کے منتخب ہونے والے امیدواروں پر غور و خوض کیاگیا۔پارٹی امیدواروں کے انتخاب کے لیے آر جے ڈی کے قومی سربراہ لالو پرساد کو ساری ذمہ داری سونپی گئی۔آر جے ڈی کے قومی نائب صدر رابڑی دیوی کی صدارت میں مرکزی پارلیمانی بورڈکی میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں ریاستی پارلیمانی بورڈ سے منظور شدہ تجاویز کو با اتفاق رائے سے منظور دی گئی۔ اس بیٹھک میں بہار قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنماتیجسوی یادو، ریاستی آر جے ڈی صدر جگدا نند سنگھ کے علاوہ، عبدالباری صدیقی، کانتی سنگھ، بھولا یادوسمیت پارلیمانی بور ڈکے متعدد ارکان شریک ہوئے۔

میٹنگ کے اختتام سے قبل لیڈروں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے ملک کے جانبازسپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔بہار قانون ساز کونسل کے 9سیٹوں ک یلیے الیکشن میں آر جے ڈی کو 3سیٹیں ملیں گی جبکہ کانگریس کو 1سیٹ ملنی ہے۔ بقیہ پانچ سیٹوں پر این ڈی اے کے امیدوار منتخب کیے جائیں گے۔ جے ڈی یو کو تین سیٹیں اور بی جے پی کو دو سیٹیں ملنی ہیں۔ آر جے ڈی کو جو تین سیٹیں ملنی ہیں اس کے لیے امیدواروں کے ناموں پر چرچا تیز ہوگئی ہے۔ ناموں کو آخری شکل دینے میں وقت لگ سکتاہے۔ امید ہے کہ ایک دو دن میں پارٹی اپنے امیدواروں کے بارے میں فیصلہ لے لے گی۔ آر جے ڈی نے تین سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس میں ایک یادو، ایک مسلم اور ایک ازحد پسماندہ ذات سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ مسلم امیدواروں میں ڈاکٹر تنویز حسن، جاوید اقبال انصاری اورفیصل علی کے نام قابل ذکرہیں۔ اسی طرح ریاستی آر جے ڈی صدر جگدانند سنگھ بھی امیدوار ہوسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *