بہار کے پاس فنڈکی کمی، مرکز کو 66 اسکیموں کا پورا خرچ دیناچاہیے:سشیل کمارمودی

sushil-kumar-modi

پٹنہ(آئی این ایس انڈیا): نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کو خط لکھ کرکہاہے کہ سال 2020-21 کے لیے مرکزی تعاون سے چلنے والی سبھی 66اسکیموں کے مرکزی اور ریاستی حصص کا پورا خرچ مرکزاٹھائے۔انہوں نے لکھاہے کہ کورونا بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاستوں کی مالی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ ریاست کو مرکزی اسکیموں میں حصہ دے سکیں۔ اس کے ساتھ ہی، انہوں نے مرکزکومرکزی ٹیکس میں 9263 کروڑ، منریگا کے تحت 281210 کروڑ، آفات کے لیے 708 کروڑ اور شہری اداروں کے لیے 502 کروڑ دینے پر مرکزکاشکریہ اداکیاہے۔

مودی نے کہاہے کہ سال 2019۔20 میں ریاست نے مرکزکی66 اسکیموں کے لیے مرکزسے 1803513 کروڑ وصول کیے، جبکہ ریاست کو4010137کروڑ خرچ کرنا پڑے۔ مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت1301093 کروڑ وصول ہوئے، جبکہ ریاست کو75728 کروڑ خرچ کرناپڑا۔لیکن موجودہ صورتحال میں، زیادہ ترریاستوں کے لیے اس سال اتنی بڑی مقدار میں رقم ریاست کے لیے دیناممکن نہیں ہوگا۔ اگر مرکز پوری رقم برداشت نہیں کرتا ہے تو، اسکیموں کو بند کرنے کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *