پٹنہ(آئی این ایس انڈیا): بہارمیں اس سال اسمبلی انتخابات ہیں۔ اس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ریاست کے چیف انتخابی افسر نے تمام 38 اضلاع کے ایس پی کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے فوجداری مقدمات کی تفتیش ختم کرنے کا حکم دیا۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام ڈی ایم سے کہا ہے کہ وہ بوتھ کی تصدیق تیزی سے کریں۔ای وی ایم کے بارے میں ایک اہم فیصلہ کیاگیا۔ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم کا تازہ ترین ورژن استعمال کیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ اگرکوروناکاقہرستمبراکتوبرتک جاری رہاہے توایک ہی مشین کوباربارچھوناکیسے مضرنہیں ہوگا۔ایک ہی مشین اوربٹن کوباربارچھونے سے کوروناکاخطرہ رہے گا،اس لیے یہ آوازاٹھ رہی ہے کہ الیکشن بیلٹ پیپرسے کیاجائے۔اب تک ریاست میں صرف ای ون ایم کے ایم 1 اور ایم 2 ورژن استعمال ہوئے ہیں۔ اس بارجدیدترین ورژن M3 استعمال ہوگا۔ ایم 3 ای وی ایم اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں استعمال ہوا ہے۔ جلد ہی ریاست کے باہر سے بھی ای وی ایم کی برآمدگی کمیشن کی ہدایت پر شروع ہوگی۔ایم 3 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کاتیسرا ورژن ہے۔اس میں 24 بیلٹ یونٹوں اور 384 امیدواروں کے بارے میں معلومات ہوں گی۔ پہلے کے دو ورژن میں، صرف چار بیلٹ یونٹ اور 64 امیدواروں کو محفوظ کیاجاسکتاتھا۔ایم 3 کی چپ کو صرف ایک بار پروگرام کیا جاسکتا ہے۔ چپ کاسافٹ ویئر کوڈنہیں پڑھاجاسکتاہے۔اس ای وی ایم کو انٹرنیٹ یا کسی نیٹ ورک سے کنٹرول نہیں کیاجاسکتاہے۔ اگر ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ ہوگی۔ اگر کوئی کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ بند ہوجائے گی۔