
پٹنہ (آئی این ایس انڈیا) ا ن لاک2 میں اسکول، کوچنگ اور تعلیمی ادارے کھولنے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔ محکمہ تعلیم نے اسکول کھولنے کے لئے 10 نکات پر 7 جون تک تمام اضلاع سے رپورٹ طلب کی ہے۔ اس کے لئے، ڈی ای او کو اسکول کی تعلیمی کمیٹیوں اور اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کو رپورٹ کرنا ہوگی۔ ایڈیشنل سکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹردیال سنگھ نے اس معاملے پر تمام ڈی ای او کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔ کرونا انفیکشن سے بچنے کے لئے اسکولوں کی سرگرمیوں میں کیا تبدیلیاں لانی ہوں گی،اس پر تجاویز دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سماجی دوری کو کس طرح نافذ کی جاسکتی ہے؟ اسکول میں دعائیہ منعقد کی جاتی ہے یا نہیں، ان تمام نکات پر تعلیمی کمیٹی اور والدین سے تبادلہ خیال کرنا ہوگا۔واضح ہو کہ ریاست میں 13 مارچ سے کرونا انفیکشن کی وجہ سے اسکول بند تھے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر تمام تعلیمی ادارے بھی 24 مارچ سے بند ہیں۔ اب اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کودوبارہ کھول کر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنا ہے۔ درج ذیل نکات پر رپورٹ طلب کی گئی ہے(۱)کس تاریخ سے اسکول یا تعلیمی ادارہ کھولنے چاہئے۔ (۲) کلاس کا رجسٹریشن کب شروع کیا جائے۔ (۳)اسکول کا وقت کیا ہو؟(۴)کتنے بچوں کے ساتھ کلاس کا آغاز کیا جائے۔ (۵)کلاس کی مدت (گھنٹی) کیا ہونی چاہیے(۶)کلاس میں بیٹھنے کا انتظام کیسا ہو؟(۷)اسکول کا داخلی اور خارجی راستہ کیسے ہونا چاہئے؟(۸)اسکول اور کلاس روم میں معاشرتی دوری کو کیسے نافذ کی جائے۔