بہارمیں کورونامریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔بہارمیں کورونائرس کے معاملے لگاتارسامنے آرہے ہیں۔بہارمیں منگل کوکوروناوائرس نے نیاریکارڈ بنالیا۔دراصل، بہارمیں منگل کو130نئے معاملے سامنے آئے۔اب ریاست میں کورونامریضوں کی تعداد اب تک 879پہنچ ہوچکی ہے۔بتادیں کہ بہارمیں اب تک کوروناسے کل 6لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جبکہ اب تک 386مریض اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔