پٹنہ (آئی این ایس انڈیا): چار ماہ کے بعد بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور کرونا بحران کے اس دور میں تمام جماعتیں سوشل میڈیا مہم چلانے میں مصروف ہیں،لیکن اس میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے بی جے پی نے بہار میں ایک ورچوئل ریلی بھی منعقد کی اور امت شاہ نے اس ریلی میں خطاب بھی کیا۔ تاہم اس ورچوئل ریلی کے متعلق بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ اس ریلی کو فیس بک پر 14 لاکھ اور یوٹیوب پر ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ ویورس موصول ہوئی ہیں۔ ٹویٹر پر 66 ہزار افراد نے اس ریلی کو دیکھا۔ اس کے علاوہ پارٹی نے ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعہ ایک کروڑ سے زائد افراد نے وزیر داخلہ کی تقریر سنی۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ کورونا بحران کی وجہ سے ریلی کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس صورتحال میں پارٹی آنے والے وقت میں کئی ورچوئل ریلیاں منعقد کرے گی۔ پی ایم مودی اس ریلی کے ذریعہ بہار کے عوام سے بھی خطاب کریں گے۔ بہار میں ملک بھر میں اس طرح کی پہلی ورچوئل ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ لوگوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے جوڑنے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔آر جے ڈی سمیت پوری اپوزیشن بی جے پی کی ورچوئل ریلی کی مخالفت کر رہی تھی۔ اس پر امیت شاہ نے حیرت زدہ ہو کر کہا کہ آپ کرونا بحران میں دہلی میں بیٹھ کر لطف اٹھاررہے تھے، اچھا ہوتا کہ پٹنہ سے دربھنگہ تک ورچوئل ریلی نکالی جائے۔