بنگال اوراڑیسہ میں امفان طوفان کی تباہی، دولوگوں کی موت

toofaan
Photo Tweeted by @ANI

نئی دہلی:کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ مغربی بنگال اور اڑیسہ کے کچھ حصوں میں سمندری طوفان امفان دستک دی ہے۔سمندری طوفان امفان کے چلتے بنگال اور اڑیسہ میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔طوفان امفان تباہی بھی مچارہاہے۔ دونوں ہی ریاستوں کے کئی علاقوں میں درختیں اکھڑگئے اور دیواریں گر گئی ہیں۔ طوفان سے اب تک دو افراد کی موت کی خبرہے۔

طوفان امفان نے بدھ کو مغربی بنگال میں دستک دی۔ امفان میں ریاست میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ طوفان کی زد میں آنے سے ریاست میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک شخص کی جان ہاوڑہ میں چلی گئی، وہیں، دوسرے کی موت شمالی 24 پرگنہ میں ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہزار سے زیادہ درخت اکھڑ گئے اور 100 سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کولکاتہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رہی۔جبکہ دمدم میں شام 7 بجکر 20 منٹ پر ہوا کی رفتار 133 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔بہر کیف دو لوگوں کی موت طوفان کی وجہ سے ہوئی ہے۔بنگال اوراڑیسہ درخت اور بجلی کے کھمبے بڑی تعداد اکھڑگئے ہیں ۔ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد کو اڑیسہ اور مغربی بنگال میں محفوظ مقامات پر پہنچایا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *