الیکشن کمیشن تماشائی،ہم عدالت جائیں گے،ترنمول کانگریس نے سنگین الزام لگایا

نئی دہلی یکم اپریل(آئی این ایس انڈیا)جمعرات کو مغربی بنگال اور آسام کی 69 نشستوں پرانتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہوئی ہے۔ادھربنگال کی گرم نشست نندی گرام میں ایک پولنگ بوتھ پر کافی ہنگامہ ہواہے۔ یہاں ٹی ایم سی کارکنوں کاالزام ہے کہ انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ٹی ایم سی نے بھی بی جے پی کارکنوں پر مویانہ سیٹ پر 8 بوتھ پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو شکایت درج کروائی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کارکن ای وی ایم پر قبضے میں دھاندلی کررہے ہیں۔ یہاں تعینات سی آر پی ایف کے اہلکار بھی کوئی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔ممتابنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ پر بڑے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم مودی انتخابی دن مغربی بنگال میں انتخابی مہم کیسے چلا سکتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایاہے کہ امت شاہ براہ راست مرکز میں بھیجے گئے سیکیورٹی اہلکاروں کوحکم دے رہے ہیں۔ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ ممتابنرجی وہیل چیئرپرپہنچیں اورعام لوگوں سے بات کی۔ ممتابنرجی نے کہاہے کہ اترپردیش اوربہارسے لوگ ماحول خراب کررہے ہیں۔باہر کے غنڈے ووٹنگ کو متاثر کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن (ای سی) کو کئی بار شکایات کی گئیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے اس معاملے میں مداخلت کے لیے گورنرسے بھی بات کی اورمرکزی افواج سے شکایت کی۔انہوں نے کہاہے کہ اگر الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کرتا ہے تو وہ عدالت میں جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.