مہنگائی اہم انتخابی مدعا،گیس کی شرحوں پرسرکارعوام کولوٹنے میں مصروف:ممتابنرجی

کولکاتا(آئی این ایس انڈیا)ریلیوں اوراجتماعات کے دور کے سیاسی ماحول میں ریاست کی وزیراعلیٰ، ممتا بنرجی پیدل یاتراکرکے اپنے طاقت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ممتا بنرجی نے مرکز میں مودی حکومت کے خلاف ایک محاذ کھول دیا ہے۔ ممتا بنرجی اس پیدل یاترا کے ذریعہ گھریلو گیس کی قیمتوں میں اضافے کواٹھایاہے۔انہوں نے ٹویٹ کیااور لکھاہے کہ گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے بی جے پی ملک کے عوام کو لوٹ رہی ہے۔ خواتین کے لیے چیزیں سب سے مشکل ہوچکی ہیں۔ ممتا بنرجی کے مطابق، میں لوگوں پر بوجھ کم کرنے کے بارے میں حکومت کے رویہ پر اعتراض کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاہے کہ میں آج سلی گوڑی میں مہنگائی کے خلاف تمام خواتین کی قیادت کروں گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ممتا بنرجی نے اس کے ساتھ ہی ایل پی جی لوٹ کے خلاف ہیش ٹیگ انڈیا کا بھی استعمال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.