آسام الیکشن: کانگریس کی حلیف جماعت سپریم کورٹ پہنچی

Sc

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) آسام اسمبلی انتخابات میں تمولپور نشست سے آسام بوڈولینڈپیپلزفرنٹ پارٹی کے امیدواررنگجا خنگور باسمتری نے ووٹ سے ایک ہفتہ قبل اور نامزدگی کی تاریخ واپس لینے کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے بعد بی پی ایف اس نشست پرووٹنگ کے مطالبے کے ساتھ اتوار کے روز سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ تمل پور نشست پر آسام اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے میں منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جمعہ کے روزبی پی ایف ہاگرامہ محلاری نے جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کودوسرا خط لکھ کر اس نشست سے بی پی ایف کے امیدوار کو تبدیل کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔انہوں نے خط میں لکھاہے کہ میری پارٹی کے امیدوار نے ووٹنگ سے کچھ دن قبل پارٹی میں تبدیلی کی۔ اب وہ بی پی ایف انتخابی ہدف سے ووٹ حاصل کرنے کا حقدار نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعدباسمتری کی پارٹی میں تبدیلی ایک دھوکہ دہی ہے جس نے انتخابات میں منصفانہ سلوک کی خلاف ورزی کی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کے مفادمیں معزز کمیشن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بی پی ایف کو تمل پور سے اپنے امیدوار کو فوری طورپر تبدیل کرنے کی اجازت دینے پر غور کریں اورپارٹی کسی نئے امیدوار کااعلان کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.