کوروناویکسین پر اروندکیجریوال کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ مرکز اور ریاستوں کے لئے کوروناویکسین کی قیمت یکساں ہونی چاہیے۔ سی ایم کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو مفت ویکسین دی جائے گی۔ اس وبا میں ویکسین ایک حل کے طور پر سامنے آرہی ہے۔ دہلی حکومت نے 1 کروڑ 34 لاکھ ویکسین کے آرڈر کو منظوری دے دی ہے۔ ایسے بیماری ہوگی توٹھیک بھی ہوجائے گی۔ انگلینڈ میں کورونا کی بڑی لہر کے خاتمے کی سب سے بڑی وجہ ماہرین نے ویکسین بتایا ہے۔ چند ماہ قبل لندن میں زبردست تباہی تھی، لیکن اب حالات کافی بہتر ہیں، اس کی وجہ ویکسین ہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ریاستوں اور مرکز کے لئے ویکسین کی الگ الگ قیمتوں پر بھی سوالات اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمپنی ویکسین ریاستوں کو 400 روپئے اور دوسری 600 روپئے میں دے گی جبکہ مرکز کو150 روپئے میں ویکسین دے گی۔ الگ الگ قیمتیں نہیں ہونی چاہئیں۔ یہ منافع کمانے کا وقت نہیں ہے۔ میں ویکسین بنانے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 150 روپئے میں ویکسین دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین دی جارہی ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں ہمارے سائنسدان وہ ویکسین بھی تیار کریں گے جو 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کو لگائی جائے۔دہلی میں مزید بیڈزکے اضافے پر وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی میں آکسیجن بیڈز تیزی سے بڑھایا جارہا ہے۔ آج میں نے رادھا سوامی ستیہ سنگ کا دورہ کیا۔ 500 بیڈز سے شروع ہوا ہے۔ 200 بیڈزکاآئی سی یو بھی تیار کیے جارہے ہیں۔ اس کو جلد ہی 2000-5000 بیڈزتک بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.