اروند کجریوال نے اپنے والدین کے ساتھ لگوائی کورونا ویکسین

kejriwal

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا) جمعرات کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی کووڈ ویکسین لگوائی۔ انہوں اپنے والدین کے ساتھ کوویڈ ویکسین لگانے آئے۔ کیجریوال جمعرات کی صبح دہلی کے سرکاری اسپتال لوکناک جے پرکاش اسپتال پہنچے۔ اور انہیں کورونا کا ٹیکہ لگایا گیاہے۔چیف منسٹر اروند کیجریوال کی عمر 52 سال ہے، لیکن وہ 10 سال سے زیادہ عرصے سے ذیابیطس کے مریض ہیں، اس لیے وہ ویکسین لگوا جاسکتے ہیں۔ ویکسین لگانے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی وقت آنے پر ویکسین لگوائیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اور میرے والدین دونوں لوک نائک جئے پرکاش اسپتال میں ویکسین لگواچکے ہیں۔ ہمیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، آپ دیکھ رہے ہیں کہ ہم آپ کے سامنے ہیں سب صحت مند ہیں۔ میں ہر ایک سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اب کورونا سے چھٹکارا پانے کے لئے ویکسین دستیاب ہے۔ جو لوگ ویکسین لینے کے اہل ہیں، انہیں آگے آکر ویکسین لینے چاہیے۔ کجریوال نے کہا کہ لوکناائک اسپتال میں یہاں ایک بہت اچھی سہولت موجود ہے۔ تمام ڈاکٹر بہت اچھے ہیں اور اسپتال نے بہت اچھے انتظامات کیے ہیں۔ سب کو ویکسین لگوانی چاہئے، اب ڈرنے کی کوئی بات نہیں، تمام شکوک و شبہات جو کچھ لوگوں کے ذہنوں میں تھے، وہ سب ختم ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.