
نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو ڈیجیٹل پریس کانفرنس کے ذریعے ایک موبائل ایپ دہلی کورونا کو لانچ کیا۔ اس ایپ کے ذریعے یہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہے کہ دہلی کے کس اسپتال میں کتنے بیڈ خالی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک طرف ہم نے آپ کے لئے انتظامات کر رکھے ہیں اور کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں ہے اور دوسری طرف کئی بار لوگوں کے فون اور پیغامات یہ کہہ رہے ہیں کہ میں در در بھٹک رہا ہوں، بیڈ نہیں مل رہا۔ کجریوال کے مطابق یہ معلومات کا ایک خلا ہے۔
To avoid this kind of situation in future, we are launching an app today. It will provide you information about all the hospitals in Delhi, private as well as govt. It will tell you the number of vacant beds in every hospital: Delhi CM pic.twitter.com/zTg3RaHXpQ
— ANI (@ANI) June 2, 2020
کیجریوال کے مطابق اس ایپ کے ذریعے اس خلا کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں لیکن ہم نے اتنا انتظام کیا ہے کہ اگر آپ کے گھر میں کوئی بیمار ہے تو، ان کے لئے بیڈ آکسیجن اور آئی سی یو کی سہولیات دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج دہلی میں 6731 بیڈ ہیں جبکہ 2631 مریض ہیں۔ 4100 بیڈ خالی ہیں۔ اگر لوگ جاتے ہیں تو انھیں معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں کس اسپتال میں بیڈ ملیں گے اور انہیں آکسیجن کہاں سے ملے گی۔ دہلی کورونا موبائل ایپ کا آغاز کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ آپ کو تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کے بارے میں بتائے گا کہ کتنے بیڈ خالی ہیں اور کون سے اسپتال میں کون نہیں ہیں۔ اس ایپ کو صبح 10:00 بجے اور شام 6:00 بجے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور کے ذریعے جاکر ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اروند کیجریوال نے بتایا کہ 1031 ہیلپ لائن ہے، اگر آپ اس پر فون کریں گے تو آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ ایک لنک بھیجا جائے گا۔ یا پھرآپ واٹس ایپ سے بھی 8800007722 پر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ اگر اسپتال نے آپ کو ایڈمیشن دینے سے انکار کردیا تو آپ اسپتال کے1031 پر فون کریں۔ یہ کال براہ راست ہمارے اسپیشل سکریٹری صحت تک پہنچے گی اور وہ اسپتال سے بات کریں گے اور آپ کو بیڈ فراہم کریں گے۔