اروند کیجریوال بیمار، خود کو کوورانٹین کیا، کل ہوگا کورونا ٹیسٹ

arvind

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہلکے بخار اور گلے میں خراش کے بعد کووارنٹین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معلومات عام آدمی پارٹی نے دی ہیں۔ کیجریوال منگل کو کورونا وائرس ٹیسٹ کرائیں گے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ نے اپنی تمام میٹنگ منسوخ کردی ہیں۔ 51 سالہ کیجریوال اتوار سے بیمار ہیں۔ اس کے بعد سے وہ کسی سے نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے دہلی میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ میں خود کو آئیسولیٹ کردیا ہے۔آپ کے ایم ایل اے جرنیل سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال کو کل سے ہی ہلکا بخار اور گلے میں خراش ہے۔ وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے آئیسولیٹ ہیں، کل ان کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ہم سبھی ان کی بہتر صحت کے لئے دعاکرتے ہیں۔ اتوار کے روز وزیر اعلی نے دہلی کے لوگوں سے ایک مختصر ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہیں ایک ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا اور انہوں نے دہلی والوں کے لئے اسپتال میں بستر محفوظ رکھنے کے لئے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ کورونا وائرس کے مریضوں یا مشتبہ افراد کو اسپتال کے بیڈ کی عدم دستیابی کی شکایات کے درمیان کجریوال نے اعلان کیا تھا کہ دہلی حکومت کے زیرانتظام اسپتال اور کچھ نجی اسپتال صرف دارالحکومت کے لوگوں کے لئے مختص ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی کی سرحدوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *