پٹنہ، (آئی این ایس انڈیا) بہار میں 8 سینئر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ارون کمار سنگھ ریاست کے نئے چیف سکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ 1985 بیچ کے IAS ارون سنگھ پیر کو چارج سنبھالیں گے۔ اس سے پہلے وہ ڈویلپمنٹ کمشنر تھے۔ موجودہ چیف سکریٹری دیپک کمار کی مدت ِ کار اتوار 28 فروری کو ختم ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری عامر سبحانی کو ارون کمار سنگھ کی جگہ ترقیاتی کمشنر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی چیتنیہ پرساد کو اگلے احکامات تک محکمہ آبی وسائل سے پرنسپل سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔چیتنیہ پرساد رجسٹریشن پروڈکٹس اور انسدادالکحل کے پرنسپل سکریٹری کا اضافی چارج برقرار رکھیں گے۔
اس کے علاوہ آرٹ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری روی منو بھائی پرمار کو محکمہ آبی وسائل کے پرنسپل سکریٹری بنا دیا گیا۔ سنتوش کمار مل کو محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ محکمہ سیاحت کے سیکرٹری کا اضافی چارج بھی رکھیں گے۔ ایس سی- ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری پریم سنگھ مینا کو سیکرٹری، محکمہ خزانہ بنایا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے سکریٹری دیویش سہرہ کو ایس سی – ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ محکمہ توانائی کے سکریٹری سنجیو ہنس کو اگلے احکامات تک سیکرٹری، محکمہ آبی وسائل کے عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔آئی اے ایس ارون کمار سنگھ پیر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ 1985 بیچ کے IAS ارون سنگھ کا تعلق مغربی چمپارن بہار سے ہے۔ وہ رواں سال 31 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔ اس سے قبل ارون سنگھ بہار پبلک ایڈمنسٹریشن اور رورل ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر جنرل کے علاوہ ترقیاتی کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔