مونگیر (آئی این ایس انڈیا)امیرشریعت مفکراسلام حضرت مولانامحمدولی رحمانی دامت برکاتہم ان دنوں سخت علیل ہیں۔وہ پٹنہ کے پارس اسپتال میں آئی سی یومیں یرعلاج ہیں۔ائمہ مساجدوعلماء سے خصوصی گزارش کی گئی ہے کہ پانچوں نمازکے علاوہ کل خصوصی طورپرجمعہ کی نمازمیں حضرت امیرشریعت کے لیے دعاء فرمائیں۔تمام اہل تعلق دعاء گوہیں اورمستقل ان کے لیے فکرمندہیں۔تمام عوام وخواص سے اپیل کی جاتی ہے کہ کل نمازجمعہ میں دعاؤں کااہتمام کریں کہ اللہ تعالیٰ انھیں جلدصحت عطافرمائے،درازعمرسے نوازے اورملک وملت کی خدمت لیتارہے۔آمین۔