حراست میں لئے گئے دہلی کانگریس چیف انل چودھری

anil

نئی دہلی:کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ آج دہلی کانگریس صدرانل چودھری کوحراست میں لیاگیاہے۔اس بات کی جانکاری دہلی کانگریس صدر انل چودھری نے خود دی ہے۔انل چودھری نے بتایاکہ انہیں دہلی پولس نے حراست میں لیاہے۔دراصل،انل چودھری نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ویڈیو میں ان کے پیچھے کئی پولس والے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہیں، ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے ڈٹین کر لیا ہے۔پتہ نہیں کیوں؟

وہ بول رہے ہیں – نمسکار میں چودھری انل کمار دہلی کانگریس ریاستی صدر۔آج جیسے ہی میں سوکر اٹھا تو میرے گھر پر ہمارے علاقے کے ایس ایچ او پہنچے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈٹین(حراست) کیا گیا ہے۔میں گھر سے باہر نہیں جا سکتا ہوں۔مجھے نہیں معلوم کیوں؟ لیکن اگر مجھے جانکاری دیں گے تو پھر آپ کو بھی بتاؤں گا کیوں؟

وہیں دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر مشرقی دہلی کا کہنا ہے کہ انیل چودھری کو گھر میں ہی ڈٹین کیا گیا ہے، کیونکہ کل بھی اور آج صبح بھی ایسا ہوا کہ مہاجرمزدوروں کو گاڑیوں میں بھر کر انیل چودھری اور کانگریس کے کارکن دہلی یوپی بارڈر لے گئے۔قانون وانتظام میں مشکل ہو رہی ہے۔نہ ماسک،نہ سوشل ڈسٹینسنگ پرعمل کیا جا رہا ہے۔اس سے صورت حال اور بگڑ رہی ہے۔مہاجرمزدوروں کو بھیجنے کا ایک گائڈلائنہے، وہ فالو نہیں ہو رہا ہے۔بہرکیف انل چودھری نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھا”مجھے میرے رہائش گاہ پر پولیس کی طرف سے ڈٹین کیا گیا ہے، پتہ نہیں کیوں؟ جیسے ہی پتہ چلے گا آپ کو مطلع کروں گا“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.