الہ آبادہائی کورٹ کا یوگی حکومت کو نوٹس

Allahabad-High-Court

الہ بآباد(آئی این ایس انڈیا)الہ آباد ہائی کورٹ نے عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے درمیان گھریلوتشددکے معاملے میں دائر عوامی مفادعامہ کی قانونی چارہ جوئی کی سماعت کے دوران یوپی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یوپی حکومت کو طلب کیا ہے۔ ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے حکومت سے پوچھا ہے کہ وبا کے دوران گھریلوتشددکی شکار خواتین کی شکایات کے ازالہ کے لیے کیاانتظامات کیے گئے ہیں؟دراصل،بریلی کی اعلیٰ حضرت سوسائٹی نے اس معاملے میں ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائرکی ہے۔سوسائٹی کی صدر نداا خان نے درخواست میں کہا ہے کہ کوروناواائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں بریلی سمیت اترپردیش میں گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہواہے۔ اس دوران، سرکاری عملہ کورونا سے امدادی کاموں میں مصروف تھا۔لہٰذاشکایات پر کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جاسکی۔ شراب کی دکانیں کھولنے کے بعدسے گھریلوتشددکے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہواہے۔ انہوں نے اس طرح کی شکایات کے سماعت اور ان کے ازالے کے لیے نوڈل آفیسر بنانے کامطالبہ کیا ہے۔ ندا خان کی طرف سے ان کے وکیل پردیپ کمار شرمانے دلیل دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *