دہلی میں ایک بار پھر سستی ہوگی شراب

Alcohol

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت دہلی میں شراب ایک بار پھرسستی ہوگی۔ دہلی حکومت نے شراب سے متعلق خصوصی کورونا فیس کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل تمام برانڈز کے زیادہ ترقیمت (ایم آر پی) کے اوپر 70 فیصد کورونا فیس وصول کی جاتی تھی۔ یہ فیس 5 مئی سے نافذ کی گئی تھی۔ جس کے بعد دارالحکومت میں شراب کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ تاہم دہلی حکومت نے شراب پر لگنے والے VAT کو 20 سے بڑھاکر 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔ یہ آرڈر 10 جون سے نافذ ہوگا۔دہلی میں بڑھتے کورونا معاملے پردہلی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صرف دہلی کے لوگوں کا ہی علاج کیا جائے گا جبکہ سب کا علاج مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں ہوگا۔ اروند کیجریوال نے بتایا کہ اس کے ساتھ ہی دہلی سے باہر تمام لوگوں کے لئے بھی سرحدیں کھول دی جائیں گی۔ دہلی میں بڑھتے ہوئے معاملات کی وجہ سے فیصلے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے لوگ مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔دہلی میں کورونا وائرس کے مریض 27 ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں۔ سنیچر کی شام کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1320 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 27654 ہوگئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 349 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10664 ہے۔ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی اموات نہیں ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.