دوسری شادی کی ضد، 60سالہ معمر کاعجیب وغریب کارنامہ

second-marriage

ڈھول پور/جے پور (آئی این ایس انڈیا) ڈھول پور میں ایک معمر شخص کے دوسری شادی کی ضدپر بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کا معا ملہ پیش آیا ہے۔ اس کے 5 بچے ہیں۔ خیال رہے کہ60 سالہ بوڑھا ایک بار پھر شادی کرنا چاہتا ہے۔ بچے شادی پرراضی نہ تھے، لہٰذا بوڑھے میاں نے ان پر دباؤ ڈالنے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔ بزرگ دوسری شادی کا اصرار کرتے ہوئے 11 کے وی بجلی والے کھمبے پر چڑھ گئے۔ بزرگ پہلے ہی دادا اور نانا بن چکے ہیں۔ ایک مقامی نوجوان نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے بوڑھوں کو نیچے کردیا۔ بزرگ کا اصرار تھا کہ اگر اسے دوسری شادی کی اجازت نہ دی گئی تو وہ خودکشی کرلے گا۔ جب گاؤں والوں اور گھر والوں کو معمر شخص کے ستون پر چڑھنے کا علم ہوا،توسارے گاؤں میں ہلچل مچ گئی۔ لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔غنیمت کی بات یہ تھی کہ اس وقت کھمبے میں بجلی نہ تھی۔اہل خانہ اور دیہاتیوں نے بوڑھوں کو بہت کچھ سمجھاکرنیچے اتارنے پر قائل کیا،بہت کوشش کے بعد معمر شخص کو ستون سے نیچے اتارا یا گیا۔خیال رہے کہ معمر شخص کی بیوی کی 4 سال قبل فو ت ہوگئی تھی۔ جس کے 5 بچے ہیں۔ اسی کنبہ میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں، جو شادی شدہ ہیں۔ منگل کے روز اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، صارفین اپنے اپنے طریقہ سے ’تمسخر“ کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.