اداکارمتھن چکرورتی نے تھاما بی جے پی کا دامن

mithun
photo @ ani tweeter handle

چھوٹی سی عمر میں غریبوں کی خدمت کا خواب دیکھا تھا، اسے پورا کروں گا: متھن
کولکاتہ (آئی این ایس انڈیا) اداکار متھن چکرورتی نے کولکاتہ کے بریگیڈ گراؤنڈ میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس دوران بی جے پی انچارج بنگال انچارج کیلاش وجے ورگیہ سمیت کئی رہنما اسٹیج پر موجود تھے۔کولکاتہ کے بریگیڈ گراؤنڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل اداکارمتھن چکرورتی نے بی جے پی میں شامل ہوکر بھگوا دھارن کرلیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 18 سال کی عمر سے ہی وہ غریبوں کے لئے کچھ کرنے کا خواب دیکھتے تھے، میں اس خواب کو پورا کروں گا۔متھن نے کہاکہ میں بنگال میں بسنے والے تمام بنگالیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہر چیز میں آپ کا حق ہے، ہمارے جیسے کچھ لوگ وہاں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے جو آپ کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جائے گی۔ بنگال میں رہنے والا ہر شخص بنگالی ہے۔ میں دل سے بنگالی ہوں، ہم غریبوں کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ مجھ پر بھروسہ کریں، میں کبھی نہیں بھاگا۔ 18 سال کی عمر سے ہی میرا خواب تھا کہ غریبوں کے لئے کچھ کروں، آج یہ خواب پورا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ میں اس خواب کو یقینی طور پر پورا کروں گا، کیونکہ خواب صرف دیکھنے کے لئے نہیں ہے، بلکہ اسے پورا کرنا بھی لازمی ہوتا ہے۔متھن کے بی جے پی میں شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں اسی وقت شروع ہوئی جب سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے گزشتہ ماہ ممبئی میں متھن نے ملاقات کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.