بغیر ماسک پہنے لوگوں کو ڈنڈے سے بھگانے والے داروغہ کیخلاف کارروائی

mask

وارانسی(آئی این ایس انڈیا) سنگھم اسٹائل میں بنا ماسک پہنے لوگوں کو ڈنڈے سے کھدیڑنے والے داروغہ پر کاروائی کی گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے انسپکٹر کی یہ تصویر وائرل کردی، پھر عہدیداروں نے فوراً اس پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔ یہ معاملہ وارانسی کے گنگا گھاٹ کا ہے۔ وارانسی کے ضلعی مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے کرونا کے پیش نظر شام چار بجے کے بعد لوگوں کو گھاٹ پر جانے سے روک دیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کی تعمیل کے لئے پیر کی شام چار بجے تلسی گھاٹ پر تعینات افسر گورو اپادھیائے پہنچے، ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ لوگوں کو کرونا پروٹوکول پر عمل کرائیں، لیکن وہ خود بھی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے، وہ خود بغیر ماسک پہنے لوگوں کو ڈنڈے کے زور پر بھگاتے نظر آئے،لوگوں کو پیٹا بھی۔ریوا گھاٹ کے نزدیک چلتے چلتے قیدی کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا۔کئی لوگوں کو انسپکٹر کا طرز عمل پسند نہیں آیا اور انہوں نے فوٹوسوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ تصویر کے ٹویٹ ہوتے ہی پولیس حرکت میں آئی۔ پولیس کمشنریٹ وارانسی کی جانب سے بتایا گیا کہ انسپکٹر نے عوامی جگہ پرماسک نہ پہنا تھا، اس لئے محکمہ اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کا چالان کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.