جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 30 نئے مریض

corona-jk
علامتی تصویر

جموں (آئی این ایس انڈیا) جمعرات کو جموں میں کورونا وائرس کے 30 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان 30 نئے معاملات میں 15 سکیورٹی فورسز کے ساتھ متعلق ہیں۔ جمعرات کو انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں جموں کے کورونا وائرس کے مختلف اضلاع میں کورونا کے 30 مریض پائے گئے ہیں۔ان 30 معاملات میں سے دس جموں ضلع سے آئے ہیں جبکہ 10 ضلع پونچھ سے آئے ہیں، لیکن اس میں سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ان 30 نئے معاملات میں 15 آرمی، ایئرفورس، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس ہیں۔جب سے جموں میں کورونا کا عالمی وبائی امراض پھیلا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب اتنی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو کارونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ جمعرات کوجن نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ہندوستانی فضائیہ کا ایک جوان، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، جبکہ جموں و کشمیر پولیس کے دو اہلکار اور باقی ہندوستانی فوج کے جوان شامل ہیں۔جمعرات کے روز جن سیکورٹی فورسز کے جوان کورونا سے متاثر ہوئے تھے وہ جموں کے رہائشی ہیں اور وہ کشمیر سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں تعینات ہیں۔ یہ سکیورٹی اہلکار ٹرین، ہوائی جہاز یا بس کے ذریعہ جموں پہنچ چکے ہیں۔ اسی دوران جموں کی حساس کوٹ بھلوال جیل میں تعینات ایک کانسٹیبل بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ یہ کانسٹیبل سرینگر کا رہنے والا ہے اور چھٹی پر جموں پہنچا۔ اسی دوران جموں و کشمیر پولیس کا ایک اور کانسٹیبل جو جموں کے علاقے نگروٹا میں رہتا ہے، جو کشمیر کے اننت ناگ میں تعینات کانسٹیبل کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ 15 سیکورٹی اہلکار جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ان کا تعلق ادھم پور، سمبا، پونچھ اور جموں اضلاع سے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *