بھوپال (آئی این ایس انڈیا) بھوپال کے قاضی کیمپ میں نائٹ کرفیو کے دوران دوکان بند کرانے پہنچے پولیس اہلکاروں پرلوگوں نے حملہ کردیا۔چائے بیچنے والے اور اس کے بیٹے نے پولیس والوں پر گرم چائے پھینک دی۔، جب کہ دوسری طرف خواتین نے پولیس اہلکاروں پر چھت سے سنگ باری کی ہے، اس حملے میں اے ایس آئی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس نے 16 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،مرکزی ملزم سمیت نو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات 11 بجے کا ہے۔ دوسری جانب ملزم کے اہل خانہ پولیس پر گھر میں گھس کر خواتین کو پیٹ نے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
واضح ہو کہ بھوپال میں کرونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے اتوار کو لاک ڈاؤن اور رات 9 بجے کے بعدنائٹ کرفیو کے احکامات موجود ہیں، لیکن ہنومان گنج پولیس کو ہفتے کے دن 11 بجے قاضی کیمپ گلی نمبر 4 میں چائے کی دکان کھولنے کی اطلاع ملی۔ یہاں ایک شخص اپنے گھر کے نیچے چائے کی دکان چلاتا ہے، رات گئے دکان کھلنے کی اطلاع پر ایس آئی سنجے ڈوبی، اے ایس آئی اروند جاٹاو اور ہیڈ کانسٹیبل لوکندر جوشی دکان بند کرانے کے لئے پہنچے، یہاں 15 سے 16 افراد موجود تھے۔ اے ایس آئی نے دکان بند کرنے کو کہا۔ اس سے برہم ہو کر مبینہ طور پر دوکان مالک گرم چائے کی کیتلی انڈیل دی۔ چائے کی دکان پر بیٹھے 15 اور 16 کے قریب افراد پولیس اہلکاروں کے ساتھ نوک جھونک کرنے لگے دریں اثنا تھانہ گوتم نگر پولیس اسٹیشن سے سینئر افسران پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور صورتحال پر قابو پایا۔اس معاملہ کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ان میں عورتیں اور بچے روتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ الزام لگائے جا رہے ہیں کہ پولیس نے خواتین اور بچوں کے سا تھ بھی مار پیٹ کی ہے۔