18سالہ لڑکی نے لگایاوالد پر بیچنے کا الزام، شکایت درج، تفتیش شروع

girl
علامتی تصویر

باڑ میر /جے پور (آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے باڑمیر ضلع میں ایک 18 سالہ لڑکی نے باڑمیر پولیس سے التجا کی ہے کہ اس کے والد اور رشتے دار اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے والد اور کنبہ کے دیگر افراد نے کئی سال قبل اس کی ماں کو آگ لگا کرماردیاتھا۔ متاثرہ لڑکی نے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سے مل کر اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ متاثرہ کی شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس نے ہفتے کے روز آئی پی سی کی دفعہ 341، 342 اور 323 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز باڑمیر کے بٹو تھانہ علاقے کے تحت ڈھاک گاؤں کے رہائشی 18 سالہ متاثرہ لڑکی نے باڑمیر میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نرپت سنگھ کو شکایت دی ہے۔ اپنی شکایت میں اس نے الزام لگایا کہ اس کے والد اور اس کے دیگر رشتہ دار اسے فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ جب اسے اس کا علم ہوا تو اس نے اس کی مخالفت کی۔ اس کے بعد کنبہ کے افراد اسے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کرنا شروع کردیا ہے۔ بچی کا الزام ہے کہ کچھ عرصے سے اسے گھر میں بند رکھا ہوا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے دعویٰ کیا کہ کچھ دن قبل اس کو لینے کے لئے کچھ لوگ اس کے گھر آئے تھے، لیکن وہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور بھاگ کر اپنے ماموں کے گھر پہنچی۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ جمعہ کے روزکنبہ کے لوگوں نے ماموں کیخلاف پولیس میں اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کے ماموں نے اس کااغوا نہیں کیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے وہاں رہ رہی ہے۔ اس نے مزید الزام لگایا کہ اگر وہ اپنے والد کے گھر گئی تو وہ اسے فروخت کردیں گے۔بچی نے الزام لگایا کہ اس کے والد نے برسوں قبل اس کی ماں کو آگ لگا کر ماردیا تھا۔ باڑمیر میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نرپت سنگھ نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پولیس کو کیس درج کرنے اور تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.