راجستھان میں کورونا وائرس سے مزید 10 اموات، 84 نئے مریض

جے پور (آئی این ایس انڈیا): راجستھان میں جمعرات کو کورونا وائرس سے 10 افراد کی موت ہوگئی، جس سے ریاست میں اموات کی تعداد 323 ہوگئی۔ 84 نئے مریضوں کے ساتھ ہی ریاست میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13626 ہوگئی۔ جمعرات کے روز بھرت پور میں چھ متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی، بیکانیر میں دو، باڑمیر اور چتور گڑھ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ حکام نے بتایاکہ اس سے ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 323 ہوگئی ہے۔ صرف جے پور میں اموات کی تعداد بڑھ کر 141 ہوگئی ہے جبکہ جودھ پور میں 28، بھرت پور میں 26، کوٹہ میں 18، اجمیر میں 12 اور ناگور میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری ریاستوں کے 21 مریضوں کی بھی یہاں موت ہوگئی۔ جمعرات کو ریاست میں کور ونا کے 84 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ان میں بھرت پور میں 31، جے پور میں 28، سروہی میں سات، جھننجھنو میں چھ، جھلاور میں پانچ اور چورو میں تین نئے کیس شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *