تقریبا پوری دنیا کوروناوائرس کی زد میں ہے۔ہندوستان بھی کوروناتیزی سے پھیل رہاہے۔جس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ عید منائی جارہی ہے۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں عیدگاہوں اورمساجد میں عیدالفطرکی نماز کی اجازت نہیں ہے۔مسلمانوں سے گھروں میں ہی نمازاداکرنے کی اپیل کی گئی ہے۔مسلم لوگ حکومت کی گائڈلائن پرعمل کرتے ہوئے سادگی سے منارہے ہیں اوراپنے گھروں میں ہی عید کی نماز اداکررہے ہیں۔دنیا کی موجودہ صورتحال اورعید ۲۰۲۰ پرمعروف شاعرڈاکٹرماجد دیوبندی نے بہت عمدہ نظم لکھی ہے جوسوشل میڈیاپرتیزی وائرل ہورہاہے۔آپ بھی نظم سنیں۔