اسمگلنگ کے 65 مویشی کے ساتھ دوٹرک ڈرائیورگرفتار

janwar

لاک ڈاؤن کے بیچ ارریہ ضلع کے فاربس گنج علاقے میں مویشی تسکری کا معاملہ سامنے آیاہے۔دراصل،جمعہ کوعلی الصباح نرپت گنج-فاربس گنج این ایچ 57 فورلین پر تھانہ چوک پر بنے چیک پوسٹ پر گاڑی چیکنگ کے دوران پولیس نے دو ٹرک پر لدے65 مویشی برآمد کیا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے دونوں ٹرک ڈرائیور سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا۔جانکاری کے مطابق دربھنگہ سے فاربس گنج جا رہے دو ٹرک جب نرپت گنج فورلین چیک پوسٹ پر پہنچا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر دونوں گاڑی کی جانچ کی۔ تفتیش کے دوران دیکھا گیا کہ ٹرک کے اندر 65 مویشی لدا ہوا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر دونوں ٹرک پر قبضہ کر لیا. پولیس نے دونوں ٹرک پر قبضہ کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.