بیگو سرائے:بہارمیں ٹرپل قتل کا معاملہ سامنے آیاہے۔بہارکے بیگوسرائے میں بے خوف مجرموں نے دیوالی کی رات تین لوگوں کا قتل کردیا۔مرنے والے ایک ہی کنبہ کے بتائے جارہے ہیں جن کو بے خوبدمعاشوں نے گولیوں سے بھون دیا۔یہ معاملہ ضلع بیگو سرائے کے سنگھول تھانہ علاقہ کے مچہا گاؤں میں پیش آیا ہے۔یہاں ایک ہی کنبے کے تین افراد کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔مرنے والوں کی شناخت کنال سنگھ، ان کی اہلیہ کنچن سنگھ اور بیٹی سونم کماری کے طورپرہوئی ہے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی مچ گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے بھیج دیا گیا۔ معاملے کی جانچ کی رہی ہے۔